نئی دہلی،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی)20لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کی دوسری قسط کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ریہڑی پٹری والوں، چھوٹے کسانوں، مہاجر مزدوروں کیلئے 9/ اہم اعلانات کئے ہیں لیکن آج کی پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے غریب مہاجر مزدوروں کو فوری راحت دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا-
وزیر خزانہ نے ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کا بھی اعلان کیا لیکن اس کا اعلان پہلے ہو چکا ہے-انہوں نے 50 لاکھ رہڑی پٹری والے تاجروں کے لئے 10 ہزار روپے کا خصوصی قرض دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے حکومت 5 ہزار کروڑ خرچ کرے گی-مہارجر مزدوروں کے لئے سستے کرایہ کے مکان کے منصوبے کا اعلان کیا ہے- منریگا کی یومیہ اجرت بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے لیکن یہ بھی پہلے کیا جا چکا ہے-منریگا کے تحت اجرت کو 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے کیا گیا ہے-کسانوں کو دیئے گئے 4.22 لاکھ کروڑ روپے کے لون پر 3 مہینے کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے-کل ملا کر اعلانات بہت ہیں لیکن زمین پر فوری راحت کوئی نظر نہیں آ رہی-